سانحہ پمز :سینیٹ،اسمبلی میں آج بحث،تحاریک التوا توجہ دلائونوٹس جمع
اسلام آباد(سہیل خان)سانحہ پمز اسلام آباد کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث کے لئے کمیٹیاں متحرک ہو گئیں اس حوالے سے ایوانوں کے لئے بھی پارلیمانی بزنس آگیا۔۔۔
وزیراعظم کو بھی ایک کمیٹی کی طرف سے خط لکھ دیا گیا ،پی ٹی آئی کو اس معاملے پر مشترکہ کمیٹی میں تحقیقات کے لئے اجلاس میں آنے کی پیش کش کردی ہے ، پار لیمنٹ ہائو س کے چیمبرز، راہدریوں میں نومولودبچوں کی آگ میں المناک اموات پر سب کو افسردہ تھے اور ہسپتالوں پر اربوں کے بھاری اخراجات کے باوجود بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی پر بے چینی اضطراب ،غم وغصے کا اظہار کیا جارہا تھا ۔وزارت صحت کے پوسٹمارٹم کی ضرورت پر زور دیا جارہا تھا کہ کیا کبھی ہسپتالوں میں سہولیات کے جائزہ مریضوں کی حالت زار سے آگاہی کے لئے کسی کو معائنوں کی توفیق ملی ،حکومتی اتحادیوں سمیت اپوزیشن نے تحاریک التوا توجہ دلاونوٹس کی صورت میں بزنس جمع کروادیا ہے جو آج ہنگامی طور پر لیا جائے گا، دونوں ایوانوں کے اجلاس میں سانحہ پمز کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments