پمز واقعہ افسوسناک، شایدیہ عمران کیلئے بچھایا جال تھا:آفریدی

پمز واقعہ افسوسناک، شایدیہ عمران کیلئے بچھایا جال تھا:آفریدی

حادثے کے پیچھے یقینا ً غفلت شامل ، مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ ، ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کا آڈٹ کیا جائے

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پمز میں پیش آنے والا یہ حادثہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچھایا کوئی جال بھی ہو سکتا تھا۔ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا پمز ہسپتال کی نرسری میں جاں بحق نومولود بچوں کا نہ تو کسی احتجاج سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی وہ کسی سیاسی مقابلے کا حصہ تھے ، اس حادثے کے پیچھے یقیناً کسی کی مجرمانہ غفلت شامل ہے ، واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

عمران خان کے حالیہ طبی معائنے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چند دن قبل عمران خان کو بھی اسی ہسپتال لایا گیا تھا شاید ان کے لیے بھی وہاں کوئی جال بچھایا گیا تھا باقی اللہ بہتر جانتا ہے ، یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں اور کوئی بھی بہانہ بنا سکتے ہیں۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے معصوم بچوں کی اموات کو دردناک اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے محکمہ صحت پختونخوا کو ہدایت کی ہے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ اور ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی آڈٹ کیا جائے ، عملے کو باقاعدہ فائر فائٹنگ کی تربیتی مشقیں کروائی جائیں ، ہسپتالوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...