شدید گرمی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شہری خوار

شدید گرمی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شہری خوار

بعض علاقوں میں ایک گھنٹہ،کہیں 6گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی:ذرائع

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )شدید گرمی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ،شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔ذ رائع کے مطابق لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہو چکا جس کے باعث صارفین کو گھنٹوں  بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے، دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ،لیسکو کی دن کے اوقات میں طلب 35 سو سے 37 سو میگاواٹ تک رہتی ہے ،رات کے اوقات میں اوسط طلب 5200 میگاواٹ تک جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شام اور رات کے اوقات میں طلب بڑھنے پر جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ،مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے 1 گھنٹہ سے 30 منٹ تک جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، ہائی لاسز علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 6 گھنٹے تک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...