بلوچستان میں سیف سٹی پر ا جیکٹ مرحلہ وار فعال کرنے کا فیصلہ

  بلوچستان میں سیف سٹی پر ا جیکٹ مرحلہ وار فعال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی عمل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق 28واں دفاعی و جائزہ اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔۔۔

 جس کی مشترکہ صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کی اجلاس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، عوامی فلاح و بہبود اور مختلف وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے درخشاں مستقبل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے ، باہمی رابطہ اور تعاون کو بہتر بنانے سمیت صوبے کے وسیع تر مفاد میں مزید اقدامات پر غور کیا گیا اجلاس کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے اہم علاقوں میں مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...