خیبر:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 2مزدور جاں بحق، 3بے ہوش
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر باڑہ کے علاقے چلگزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 2مزدور جاں بحق اور 3بے ہوش ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ کان میں مشین خراب ہونے پرایک مزدور مرمت کے لیے اندر گیا توکان میں گیس بھرنے سے مرمت کے لیے جانے والا مزدور بے ہوش ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بے ہوش مزدور کو نکالنے کے لیے جانے والے دیگر مزدور بھی گیس سے متاثر ہو گئے اور متاثرہ مزدور یکے بعد دیگرے بے ہوش ہوتے گئے ۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ بے ہوش ہونے والے تینوں مزدوروں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments