کچے میں آپریشن ، جرائم پیشہ عناصرکی پناہ گا ہیں نذر آتش

 کچے میں آپریشن ، جرائم پیشہ عناصرکی پناہ گا ہیں نذر آتش

تہرے قتل کی واردات کے بعد رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس کا مشترکہ آپریشن

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعے کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائیاں مزید تیز کر دیں۔ رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس کی مشترکہ ٹیموں کا سندھ اور پنجاب کے سرحدی کچے کے علاقوں میں سرچ و کومبنگ آپریشن جاری ہے ، مختلف مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ ملزموں کے ممکنہ فرار کے راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق موضع بوہی واڑ کے علاقے میں چند روز قبل رات کے وقت مسلح ملزموں نے ڈیرے پر سوئے افراد کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سردار عالمگیر خان کوش، ان کے گارڈ معشوق علی اور میزبان یاسین کوش کے بیٹے محمد ناظم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ رحیم یار خان پولیس نے گھوٹکی پولیس کی مشترکہ ٹیمیں پنجاب اور سندھ کے سرحدی کچے کے علاقوں میں مختلف مقامات پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز کر رہی ہیں۔ پولیس نے کارروائیوں کا دائرہ رنگپور کچے سمیت دیگر دشوار گزار علاقوں تک وسیع کر دیا ہے ، جہاں پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر مشتبہ ٹھکانوں کو چیک کر رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...