حکام سرکاری ہسپتال سے علاج کرائیں

حکام سرکاری ہسپتال سے علاج کرائیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے اعلیٰ سرکاری حکام کو سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کی تجویز دے دی۔

میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ انکوائری کمیٹیاں بنانے اور سزائیں دینے سے کام ٹھیک نہیں ہوتا، حل یہ ہے کہ تمام لوگ جو حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں چاہے وہ صدر ہو یا وزیر اعظم ہو یا تمام بیوروکریسی یا عدلیہ، وہ اپنا علاج سرکاری ہسپتالوں سے کروائیں۔پرویز رشید نے کہا کہ جب وہ سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروائیں گے تو یہ خود ہسپتالوں کو اچھا بنا دیں گے ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ٹیکس کوئی اور دے اور خرچ کوئی اور کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...