سندھ:مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے

سندھ:مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کے تقرر و تبادلے کردیے ، جس میں محمد سلیم راجپوت کو سیکرٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن مقرر کر دیا گیا۔

 محمد سلیم راجپوت سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے عہدے پر فائز تھے ۔ علی احمد بلوچ کو سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول تعینات کر دیا گیا۔ علی احمد بلوچ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کے عہدے سے تبدیل ، اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ سعید احمد شیخ کا تبادلہ کر کے سیکرٹری قانون، پارلیمانی امور و کریمنل پراسیکیوشن مقرر کردیا گیا جہاں سے غلام مرتضیٰ میمن کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ سعید احمد شیخ کو سیکرٹری قانون و پارلیمانی افیئرز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...