کرک :پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک، ساتھی فرار
کرک (دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق علاقے میں کالعدم تنظیم کے اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو متحرک کیا گیا، سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے ضلع کرک میں نیکی صاحب زیارت کے قریب تھانہ خرم کی حدود میں کارروائی کی۔اُنہوں نے کہا کارروائی کے دوران مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے ۔حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈز، 2 ایس ایم جیز، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments