ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک کمی

 ایل این جی کی قیمتوں میں  27.71 فیصد تک کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک بڑی کمی کردی، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...