ایچ ای سی ، اسناد تصدیق کیلئے سرکاری طریقہ کاراپنانے کی ہدایت

ایچ ای سی ، اسناد تصدیق کیلئے  سرکاری طریقہ کاراپنانے کی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر عوام الناس کو خبر دار کیا ہے کہ اسناد کی تصدیق کے لیے سرکاری طریقہ کار اور ویب سائٹ ہی استعمال کی جائے۔

کمیشن نے شہریوں کو ایسے غیر مجاز افراد سے خبردار کیا ہے جو خود کو ایچ ای سی کے تصدیقی ایجنٹ ظاہر کرکے تعلیمی اسناد کی تصدیق میں معاونت کی پیشکش کرتے ہیں۔ ترجمان ایچ ای سی کے مطابق عوامی انتباہ میں کہا گیا ہے کہ اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات غیر مجاز افراد کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں ،اس سے ممکنہ فراڈ اور جعل سازی کی سرگرمیوں کاخدشہ ہے ۔ درخواست گزار دستیاب ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی تصدیق کی درخواستیں ذاتی طور پر جمع کرائیں ،کسی غیر مجاز شخص یا ایجنٹ پر اعتماد نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...