خلا سے گرایا گیا آئی فون محفوظ رہا، موبائل کیس بنانے والی کمپنی کا گنیز ریکارڈ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کو خلا کے قریب یعنی فضا کی بالائی تہہ سے زمین پر گرا کر محفوظ رکھنے کا حیران کن تجربہ کامیاب ہوگیا، جس کے نتیجے میں موبائل کیس بنانے والی کمپنی رائنوشیلڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رائنوشیلڈ اور برطانیہ کی کمپنی ‘سینٹ انٹو سپیس’ نے 24 جون کو سویڈن کے شہر کیرونا میں یہ تجربہ کیا، جس میں موبائل فون کو 30 ہزار 607 میٹر یعنی تقریباً 30.6 کلومیٹر کی بلندی سے زمین پر گرایا گیا۔ فون کو ایک ہائی آلٹیٹیوڈ غبارے کے ذریعے فضا کی بالائی تہہ تک پہنچایا گیا، جہاں سے اسے بغیر پیراشوٹ کے آزادانہ طور پر نیچے گرایا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی شرط کے مطابق فون کیس کو براہ راست زمین سے ٹکرانا ضروری تھا ۔موبائل کو سویڈن کے ‘ایس رینج سپیس سینٹر’ کے قریب وسیع و عریض غیر آباد علاقے میں گرایا گیا تاکہ کسی شخص کو نقصان نہ پہنچے ۔فون کی لوکیشن تقریباً 2 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کرنے کے باوجود اسے تلاش کرنے میں 5 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments