نجی حج آپریٹرز کو ڈیڈ لائن ، غیر فعال کوٹہ ضبط ہونے کا امکان

نجی حج آپریٹرز کو ڈیڈ لائن ، غیر فعال کوٹہ ضبط ہونے کا امکان

71 ہزار 684 نشستوں میں سے 54 عازمین کی بکنگ، کوٹے کا 99.9 فیصد باقی 3 روز میں حج پیکیجز فعال نہ کرنے پر کوٹہ دیگر کمپنیوں یا سرکاری سکیم کو منتقل کیاجاسکتا

اسلام آباد(سید قیصرشاہ ) وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ آپریٹرز حج منظم کمپنیوں کو 31 اگست کی ڈیڈ 31لائن دیدی ، مقررہ تاریخ کے بعد نجی حج آپریٹرز کا غیر فعال کوٹہ ضبط کیا جا سکتا ہے ،پانچ روز میں 71 ہزار 684 کے نجی کوٹے پر صرف 54 عازمین کی  کنگ ہو سکی ،بکنگ کا تناسب صرف 0.1 فیصد رہا ،ذرائع کے مطابق 99.9 فیصد نجی حج کوٹہ باقی وقت محدود رہ گیا ،تین دن میں مکمل حج پیکیج فعال نہ کئے تو سخت کارروائی ہوگی وزارت مذہبی امور نے حج منظم کمپنیوں کے نام خط جاری کردیا۔

جس میں ہدایت کہ گئی ہے کہ تمام مختص کوٹہ کے مطابق پیکیج کیٹیگریز فعال کی جائیں ،تین روز تک ہدایت کی عدم تعمیل پرغیر فعال کوٹہ ضبط کیا جا سکتا ہے ،حج پیکیجز بروقت فعال نہ کرنے پر غیر فعال کوٹہ دیگر حج کمپنیوں کو دیا جا سکتا ہے ،عازمین پہلی مرتبہ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے نجی حج پیکیج کا انتخاب کرسکیں گے ،آئندہ برس نجی حج کے لئے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر پیکجز مشتہر کرنا ضروری ہے ،نجی سکیم کے تحت 40 فیصد کوٹے کے ساتھ 71 ہزار 684 نشستوں پر حج اخراجات وصول کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...