ہسپتالوں،طبی تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی افسر نامزد کرنیکا حکم

ہسپتالوں،طبی تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی افسر نامزد کرنیکا حکم

فائر فائٹنگ آلات کی باقاعدہ تفتیش یقینی بنائی جائے ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور طبی تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی / فائر سیفٹی افسر نامزد کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی زیرِ صدارت اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، سربراہانِ ادارہ HOI اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ہر ادارے میں فائر سیفٹی پروٹوکولز کے نفاذ اور مسلسل پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے ایک افسر نامزد کیا جائے ۔آگ بجھانے والے آلات، ہائیڈرنٹس، سموک ڈیٹیکٹرز اور دیگر فائر فائٹنگ آلات کی باقاعدہ تفتیش، وقت پر سروسنگ اور ریکارڈ کی منتقلی یقینی بنائی جائے۔

بجلی کے بوجھ Electrical Load کا وقتاً فوقتاً تخمینہ لگانے کے لیے بلڈنگ / الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ سے ہم آہنگی رکھی جائے ۔ کسی بھی کمی یا اوور لوڈنگ کی فوری رپورٹ سربراہِ ادارہ کو دی جائے ۔تمام اوقات میں فائر ایگزٹ، ایمرجنسی ایگزٹ اور اسمبلی پوائنٹس تک بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے ریسکیو 1122 کے تعاون سے باقاعدہ فائر سیفٹی ڈرلز اور عملے کی تربیت کے سیشنز منعقد کیے جائیں۔فائر سیفٹی کمپلائنس فائل / لاگ برقرار رکھی جائے جس میں معائنوں، ڈرلز، تربیتوں اور اصلاحی اقدامات کی دستاویزات موجود ہوں۔ محکمہ کو فائر سیفٹی کی صورتحال پر ماہانہ تصدیق شدہ کمپلائنس رپورٹ جمع کروائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...