بلدیاتی امیدواروں کی تعلیمی شرط بارے خبر بے بنیاد :الیکشن کمیشن
لاہور (اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار کیلئے بی اے ، کونسلر کیلئے ایف اے اور کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ مذکورہ خبر یا سوشل میڈیا پوسٹ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کی اور اس میں درج معلومات درست نہیں،عوام اور متوقع امیدوار غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments