چین کااسلام آبادکیلئے 21جدیدفائراینڈریسکیوگاڑیوں کاتحفہ
نئی فائر گاڑی تقریباً 88 میٹر بلندی تک ریسکیو آپریشن کر سکے گی ،ذرائع موجودہ گاڑیاں20سال پرانی ،3ارب کی امدادی گاڑیاں ستمبرمیں پہنچیں گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پمز سانحہ کے 2دن بعد چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد فائر برگیڈ کی گاڑیاں 20 سال پرانی ہوچکی ہیں جو 2006 میں آخری بار خریدی گئی تھیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے ملنے والی فائر گاڑیوں اور آلات کی مالیت 72.31 ملین چینی یوآن ہے ، چینی امداد کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب روپے بنتی ہے اور اسی طرح اسلام آباد کو بلند عمارات میں ریسکیو کے لیے جدید اسنارکل فائر ٹینڈر بھی ملے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نئی فائر گاڑی تقریباً 88 میٹر بلندی تک ریسکیو آپریشن کر سکے گی جبکہ اسلام آباد کے موجودہ فائر ٹینڈر صرف 68 میٹر تک رسائی رکھتے ہیں، 68 میٹر سے 88 میٹر تک توسیع سے اسلام آباد کی فائر ریسکیو صلاحیت میں بڑا اضافہ ہوگا۔مزید بتایا گیا کہ نئی گاڑیاں ستمبر میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments