اسلام آبادہائیکورٹ:ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز و دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبادہائیکورٹ:ایگزیکٹو  ڈائریکٹر پمز و دیگر کیخلاف توہین  عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کی عہدوں پر بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے پرایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال و دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا۔۔۔

 جبکہ جسٹس بابر ستار کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف ڈاکٹرز کی انٹراکورٹ اپیل بھی سماعت کے لئے مقرر کردی ہے ، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ2 ستمبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کررکھے ہیں،ملازمت سے نکالے گئے ڈاکٹرز نے ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد کے ذریعے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...