بانی پی ٹی آئی کیلئے انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے :سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی کیلئے انصاف  کی جدوجہد جاری رکھیں  گے :سلمان اکرم راجہ

فیصل آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے  کہا کہ توہین عدالت کی درخواست دوبارہ دائر کردی، بانی پی ٹی آئی کے لیے انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اسلام آباد براہ راست وفاقی حکومت کے ماتحت ہے ۔سلمان اکرم نے مزید کہا کہ پمز میں جھلسنے والے نومولود غریب خاندانوں کے بچے تھے ، پمز آتشزدگی کی تحقیقاتی کمیٹی سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو شامل کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...