ساہیوال:معطل ایس ایچ او کو گل پاشی کرکے رخصت کرنیوالے 8اہلکار معطل

 ساہیوال:معطل ایس ایچ او کو گل پاشی  کرکے رخصت کرنیوالے 8اہلکار معطل

ساہیوال، چیچہ وطنی(خبرنگار، نمائندہ دنیا)ساہیوال میں معطل ایس ایچ اوکو گل پاشی کرکے رخصت کرنے کی ویڈیو وائر ل ہونے پر ڈی پی او کانوٹس، 4افسروں سمیت 8 اہلکاروں کو معطل کردیا، انکے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق 3روز قبل ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے تھانہ ہڑپہ کے ایس ایچ ا وماجد اشفاق کو اختیارات سے تجاوز ودیگر معاملات پر معطل کرکے ان کی جگہ شہزاد جوئیہ کی ایس ایچ او تعیناتی کاحکم دیا۔ ماجد اشفاق کو تھانہ ہڑپہ کے افسروں اور اہلکاروں نے پھولوں کے ہارپہناکر اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے تھانہ سے رخصت کیا ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او عثمان ٹیپو نے نوٹس لے لیا اور مذکورہ افسروں سب انسپکٹر عمران، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز خالد نعیم، گلزار احمد، نسیم خان ،ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد اور کانسٹیبلز محمد مدثر،مبشر پرویز اور محمدا ختر کو فوری طورپر معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم د یا ہے ۔ ڈی پی اومحمدعثمان ٹیپو کاکہناتھاکہ پولیس کے نظم وضبط اور احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور خلاف ورزی پر ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...