حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سی این این کے الزامات مسترد کردئیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق دعوؤں پر حکومت نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے الزامات مسترد کر دئیے۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات، اہل خانہ سے ملاقات، فون کالز، گھر کے پکے کھانے اور ورزش کی سہولت حاصل ہے ۔حکومت کے مطابق اہلخانہ کی عمران خان سے تقریباً 198 ملاقاتیں ہوئیں اور 30 طبی معائنے کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کے پاس درست نائیکوپ(NICOP )موجود ہیں، جو پاکستان میں داخلے کیلئے قابل قبول سفری دستاویز ہے ۔حکومت نے سی این این پر زور دیا کہ آئندہ رپورٹنگ میں تصدیق شدہ جیل اور طبی ریکارڈ کو سیاسی نوعیت کے متنازعہ دعووں سے الگ رکھا جائے ۔سی این این کی صحافی بیکی اینڈرسن نے بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما کا ایک انٹرویو نشر کیا تھا ، جس میں اس رہنما نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔بیکی اینڈرسن نے حکومتی مؤقف بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments