سانحہ پمز: سکھرعدالت میں ذمہ داران پر مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سکھر نے سانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست قابل سماعت قرار دے کر فرسٹ ایڈیشنل جج کو منتقل کردی۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق درخواست میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور سیکریٹری صحت کو فریق بنایا گیا ہے ۔ وکیل کے مطابق پمز انتظامیہ کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔ کیس کی سماعت یکم ستمبر کو ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments