اینٹی کرپشن ان ایکشن، محکمہ آبپاشی اور وائلڈ لائف اہلکار گرفتار
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے ڈپٹی کلکٹر اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ آبپاشی میں تعینات ڈپٹی کلکٹر محمد سعید کے خلاف شہری سے فائل منظور کرنے کے عوض مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے کی شکایت موصول ہوئی، جس پر اینٹی کرپشن حکام نے تحقیقات شروع کیں۔ رقم کی وصولی کی مبینہ تصدیق کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمد سعید کو حراست میں لے لیا۔ دوسری کارروائی میں نویں سکیل کے وائلڈ لائف رینجر شوکت علی کو شہری سے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران رقم بھی برآمد ہوئی، جبکہ دونوں ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments