ہرجانہ کیخلاف اپیل دائر

ہرجانہ کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے ہرجانے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے احسن اقبال کا 2.5 ملین روپے کے ہرجانے کا ڈگری شدہ دعویٰ کالعدم قرار دینے کی استدعاکر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اسلام آباد نے 29 جولائی 2026 کو مراد سعید کو احسن اقبال کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا،اپیل میں حتمی فیصلہ ہونے تک ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے حکم امتناع کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ریکارڈ میں موجود ٹھوس حقائق اور شہادتوں کے منافی ہے ،پریس کانفرنس سرکاری ریکارڈ اور ایف آئی اے کی موصولہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی،ٹرائل کورٹ نے کیس کے عدالتی گواہان کے بیانات اور ایف آئی اے رپورٹ پر غور ہی نہیں کیا،احسن اقبال اور ان کے گواہان نے خود اعتراف کیا کہ ان کی ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،ٹرائل کورٹ نے بدنیتی ثابت نہ ہونے کا اعتراف کیا مگر پھر بھی ہرجانہ عائد کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...