کراچی موئن جو دڑو سے بھی بدتر
کراچی (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات موئن جو دڑو سے بھی بدتر ہیں۔
کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے تحت گورننس پر نظر ثانی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا ملک میں ہائبرڈ جمہوریت موجود ہے، کسی کے ماننے یا نہ ماننے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی، ماضی میں کئی مواقع پر نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز سامنے آتی رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کراچی کے حالات موئن جو دڑو سے بھی بدتر ہیں، شہر کے تقریباً 40 ملین افراد بدترین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments