مریم نواز کی چینی کمپنی علی بابا کے وفد سے ملاقات،اے آئی سٹرٹیجک پارٹنر شپ پر غور
پنجاب میں گورننس کو آرٹیفیشل انیٹلی جنس سے مربوط کیا جا رہا ،آج ہی ٹیکنالوجی استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا :گفتگو اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر متعارف کرانے کا فیصلہ،پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری کا حکم،وزیراعلیٰ وطن واپس پہنچ گئیں
لاہور(نیوزایجنسیاں ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین کے دوران چین کی معروف کمپنی علی بابا کلاوئیڈ کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کی اورعلی بابا کلاوئیڈ گروپ نے پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی کیا،علی بابا کلاوئیڈ گروپ کے حکام نے پنجاب میں آرٹیفیشنل اینٹلی جنس بیسڈ گورننس کو سراہا ، ایگریکلچر، ہیلتھ کیئر، سوشو اکنامک پروگرام اور کلائمیٹ فور کاسٹ میں آرٹیفیشل اینٹلی جنس کے استعمال پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں پبلک سروسز کے لئے آرٹیفیشل اینٹلی جنس سٹرٹیجک پارٹنر شپ پر غور کیاگیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب میں گورننس کے نظام کو آرٹیفیشل انیٹلی جنس سے مربوط کیا جا رہاہے ،کل کے بجائے آج ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں، پنجاب آرٹیفیشل اینٹلی جنس قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے ،سرکاری سکولوں کے بچوں کو آرٹیفیشل اینٹلی جنس پڑھانے کا خیال بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا، آرٹیفیشل اینٹلی جنس سمیت آئی ٹی ٹیکنالوجی کے لئے چینی تعاون کا خیر مقدم کر ینگے ،پنجاب نوجوان اور سکلڈ ورک فورس کے لحاظ سے چوتھا بڑا صوبہ ہے۔
پنجاب ڈیجیٹل اکانومی کے معاملے میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے ، پنجاب میں نہ صرف سرکاری افسر اور اہلکار بلکہ کابینہ ارکان کو بھی اے آئی ٹریننگ دی گئی ہے ، علی بابا کلاوئیڈ گروپ کے سینئر وائس پریذ یڈنٹ لی جیا پنگ نے کمپنی امور سے متعلق آگاہ کیا اورکہاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو میڈیا کمپین اور میڈیکل ٹریننگ کے لئے استعمال کیا جارہاہے جبکہ صوبائی معاون برائے آرٹیفیشل اینٹلی جنس علی مصطفی ڈار نے پنجاب میں آرٹیفیشل اینٹلی جنس اینی شیٹو ز کے بارے میں آگاہ کیا ۔ دریں اثنا وزیراعلی ٰنے پنجاب میں مریضوں کیلئے '' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر '' متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ کو چینی کمپنی علی بابا ایگزیکٹوز کی میٹنگ میں بریفنگ دی گئی، اے آئی پاورڈملٹی ڈیزیز سکینر سے دو منٹ میں دس بیماریوں کی تشخیص ممکن ہوسکے گی، ہربیماری کی تشخیص، علاج اور مینجمنٹ کی جا سکے گی ، پانچ مہلک کینسر کی بروقت نشاندہی ہوگی،پینکریاز،لیور کینسر کی تشخیص بھی ہوسکے گی، معدے ،لبلبے ، غذائی نالی،بڑی آنت، جگر، شہ رگ کے کینسر کی سکریننگ ہوگی، دل اور خون کی شریانوں سے متعلق بیماریوں کے خطرات،پٹھوں، چربی )کی صحت کا بھی جائزہ ممکن ہوگا، ہڈیو ں کی کمزوری کی تشخیص، علاج اور مینجمنٹ میں معاون ثابت ہوگا، اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر نظام روایتی تشخیصی طریقوں کے ساتھ معاون ٹیکنالوجی کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ حکام کو '' اے آئی پاورڈ ملٹی ڈیزیز سکینر'' کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری کا حکم بھی دے دیاہے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز چین کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments