موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج ،پیشگی اقدامات ناگزیر :مصدق ملک

موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج ،پیشگی اقدامات ناگزیر :مصدق ملک

پانی کا تحفظ ہماری ریڈ لائن،زیرزمین صاف پانی کے ذخائرتیزی سے کم ہورہے بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے :خطاب

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبد یلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بڑھتے وقت کے ساتھ ایک سنگین چیلنج بنتا جا رہا ہے ۔زیرزمین آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پانی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیرزمین صاف پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ،اسلام آباد کے بڑے ڈیمز پانی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، ڈیم کے پانی کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہوگا،مصدق ملک نے شہریوں پر زور دیا کہ پانی کے بے دریغ استعمال اور آلودگی سے گریز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...