ایکسپورٹرز اور ایس ایم ایز کیلئے ریلیف، سپر ٹیکس مکمل ختم
اسلا م آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے خزانہ،محصولات و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ایکسپورٹرز اور چھوٹے و درمیانے کاروبار یعنی ایس ایم ایز کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔
وزیر مملکت نے کہا 15 سے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدن والے ایس ایم ایز اور تمام ایکسپورٹرز کیلئے سپر ٹیکس مکمل ختم کردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقے پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے کیلئے پروسیڈز سٹیج پر ٹیکس کی شرح 2.25 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کردی گئی ۔بلال اظہرکیانی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ کاروباری طبقات کیساتھ مل کر چلا جائے ،پرائیویٹ سیکٹر کا بہت اہم کردار ہے ، انہوں نے مزیدکہاکہ سپر ٹیکس میں کمی آئی،ایکسپورٹرز کے لئے سپرٹیکس کو کم کیاگیا،وزیراعظم ہرہفتے ایف بی آرکا ری ویو لیتے ہیں،انکی کوشش ہے کہ ایف بی آر کو اپ گریڈ کیا جائے ،اب آڈٹ ایک سینٹرل سسٹم کے تحت ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments