مسیحی خاتون کے قتل کا نوٹس

 مسیحی خاتون کے قتل کا نوٹس

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں مسیحی خاتون صبا محبوب کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔۔۔

 وفاقی وزیر نے آئی جی پنجاب کو واقعے سے متعلق مراسلہ بھیجوادیاہے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مراسلے میں کہاکہ واقعہ کی قانون کے مطابق مکمل اور جامع تحقیقات یقینی بنائی جائیں، تحقیقات انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں۔ انھوں نے واقعہ کی پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وزارت انسانی حقوق کے مطابق صبا محبوب کے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں پیش آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...