اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17ہزار 745مقدمات زیر التوا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17ہزار 745مقدمات زیر التوا

امسال ہائیکورٹ نے پہلے 6ماہ میں 4730مقدمات نمٹائے ، 6326نئے دائر ضلعی عدالتوں میں 56708مقدمات دائر، 61113نمٹائے ، 46979زیر التوا

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ اور ضلعی عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی تفصیلا ت سامنے آگئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 17ہزار 745جبکہ ضلعی عدالتوں میں 46ہزار 979تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 6ہزار 326نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 4 ہزار 730 مقدمات نمٹائے گئے ، ہائیکورٹ میں زیرِ التوا مقدمات میں 15ہزار 846سول جبکہ ایک ہزار 899 فوجداری مقدمات شامل ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 56 ہزار 708 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 61ہزار 113مقدمات نمٹائے گئے اور 46 ہزار 979 مقدمات زیرِ التوا ہیں، ان میں 29 ہزار 92 سول جبکہ 17 ہزار 887 فوجداری مقدمات شامل ہیں۔ ضلعی عدالتوں نے رواں سال پہلے چھ ماہ میں دائر مقدمات کی نسبت زیادہ تعداد میں کیسز نمٹائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سول مقدمات کی تعداد فوجداری مقدمات سے نمایاں طور پر زیادہ ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...