فتنہ الہندوستان کابلوچستان میں عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب
خاران (سٹاف رپورٹر )فتنہ الہندوستان کابلوچستان کی ترقی اورعوام دشمن ایجنڈا ایک بار پھربے نقاب ہوگیا فتنہ الہندوستان کے شرپسندوں کی صحت ،تعلیم اوربلوچستان کی ترقی کو نشانہ بنانے کی ایک اورمذمو م کوشش سامنے آئی ہے ۔۔
فتنہ الہندوستان کے عوام دشمن اقدامات،خاران کے علاقے گواش میں دو زیرِتعمیر عوامی منصوبوں کو نشانہ بنا یا۔دہشتگردوں نے گواش میں زیرِ تعمیرانٹرکالج اور لیبر ہسپتال کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اورانہیں نذرِآتش کیا۔ گورنمنٹ انٹرکالج اورمائن اینڈ منرلز لیبرہسپتال کے قیام سے گواش خاران اور گردونواح کے عوام کو تعلیم اورعلاج ومعالجے کی بہترین سہولیات میسرآنا تھیں۔فتنہ الہندوستان کے شرپسند اپنے اقدامات سے واضح کر رہے ہیں کہ یہ بلوچستان کی ترقی اور عام بلوچ عوام کے خیرخواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں۔گواش ہسپتال کو فعال بنایا جا رہا تھا اور یہ حملہ فتنہ الہندوستان کی عوام کو بہترین علاج سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments