میئر کراچی کے دفتر میں آتشزدگی یہ الزام نہ لگایا جائے کہ کوئی ریکارڈ جل گیا :مرتضیٰ وہاب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔۔۔
آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پا لیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کے دفتر سے متصل کچن میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کی وجہ سے میرا کمرہ جل گیا ہے ، لیکن میرے پاس کوئی بھی فائل دستخط شدہ نہیں ہوتی،اب یہ الزام نہ لگایا جائے کہ کوئی ریکارڈ تباہ ہو گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments