بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

لندن: (دنیا نیوز) صوبوں کی تعداد بڑھانے کی بحث پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مؤقف سامنے آگیا۔

بلاول بھٹو نے محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کردیا، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا حل نئے صوبے بنانا نہیں جمہوریت اور عوامی طاقت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں متفقہ طور پر قراردادیں پاس کی ہیں، پیپلز پارٹی عوام اور منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کی قسمت چند کاروباری افراد کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...