شہر قائد میں مبینہ مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے  مطابق  کورنگی کاز وے پر پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم موقع پر ہی مارا گیا جب کہ اُس کے ساتھی فرار ہو گئے۔

 حکام کے مطابق ہلاک ملزم سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں سمیت ایک پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

مقابلے کے بعد ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جب کہ  اُس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری سمیت  واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...