ملک میں چینی کے وافر ذخائر، کرشنگ سیزن تک ضرورت پوری ہوگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں، کرشنگ سیزن تک ضرورت پوری ہوگی۔

  اسحاق ڈار کی زیرصدارت شوگر سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر، آئندہ کرشنگ سیزن اور مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے چینی کے دستیاب ذخائر اور متوقع پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر دستیاب ہیں جب کہ موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار سے آئندہ کرشنگ سیزن تک ملک کی ضروریات پوری ہو جائیں گی۔

انہوں نے چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے کے ساتھ ضروری اشیاء کی مناسب نرخوں پر دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے چینی کے ذخائر اور مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وزارت خوراک، وزارت اطلاعات، وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، شوگر سٹیئرنگ کمیٹی نے ملک میں چینی کے ذخائر اور مجموعی مارکیٹ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...