دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست الینوائے کے شہر بریڈ ووڈ میں ایک شخص کی سالگرہ اس وقت زندگی کی یادگار ترین خوشی میں بدل گئی جب دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری ٹکٹس نے اسے کروڑ پتی بنا دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس خوش قسمت شخص کی اہلیہ نے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا، جہاں ایک دوست نے اسے ایک لفافے میں لاٹری کے چند ٹکٹس تحفے میں دیے، 8 اگست کی قرعہ اندازی میں ٹکٹ کے تمام نمبرز میچ کرگئے اور خوش نصیب شخص نے 10 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا، جو پاکستانی کرنسی میں 27 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹکٹ چیک کرنے کے بعد اس شخص اور اس کے دوست کو غلط فہمی ہوئی اور دونوں نے سمجھا کہ صرف ایک ہزار ڈالر کا انعام نکلا ہے، معمولی رقم کا انعام نکلنے پر بھی دونوں بے حد خوش تھے۔

جب میاں بیوی انعام وصول کرنے لاٹری سینٹر پہنچے اور عملے کو بتایا کہ وہ ایک ہزار ڈالر کا انعام لینے آئے ہیں تو اہلکار نے مسکراتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک ہزار نہیں بلکہ پورے 10 لاکھ ڈالر جیتے ہیں۔

یہ سنتے ہی میاں بیوی حیرت اور خوشی سے رو پڑے، یوں ایک دوست کا معمولی سا لاٹری ٹکٹ کا تحفہ امریکی شہری کیلئے زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ثابت ہوا اور اسے ایک ہی دن میں کروڑ پتی بنا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...