شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تاجربرادری اور صنعت کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں، بجٹ سے پہلے بھی صنعت کاروں سے ملاقات میں مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کی گئیں، ہمیں اپنی ایکسپورٹ بڑھانا ہے، برآمدات میں اضافے کے لیے تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب روپے ریکور کیے گئے، مشاورت کے ذریعے برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کریں گے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر تاجر برادری نے وزیراعظم کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے، یہ معیشت کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...