پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...