امریکا کا مغربی کنارے میں برطانوی تجارتی پابندیوں کی پیروی سے انکار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر برطانیہ کی جانب سے عائد پابندیوں میں شامل نہیں ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا مغربی کنارے سے متعلق برطانیہ کے آج کے اقدام کی پیروی نہیں کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ مغربی کنارے پر برطانوی اقدام کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، تاہم امریکا مغربی کنارے کی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کرنے والا کوئی اقدام نہیں چاہتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments