کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی، 210 ایس ایچ اوز، تفتیشی افسر معطل

لاہور: (دنیا نیوز) کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، انٹیلی جنس رپورٹ پر کرپٹ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق پنجاب بھر میں 210 ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو معطل کیا گیا ہے، لاہور میں 42 ماتحت افسران اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس میں 41 افسران اور اہلکاروں کو کرپشن کرنے پر عہدوں سے ہٹایا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ بھکر میں 19، میانوالی میں 16 اور شیخوپورہ میں 13 افسران و اہلکاروں کو کرپشن پر عہدوں سے ہٹایا گیا۔

ریکارڈ کے مطابق نارووال میں 12، ڈی جی خان میں 11، بہاولپور میں 9 اور بہاولنگر میں 8 ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔

عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں، کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو معطل، سخت سزائیں اور کلوز لائن کیا گیا۔

کرپشن میں ملوث دیگر افسران کے خلاف بھی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔

آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو بروقت کارروائیوں کی ہدایت کی ہے، جبکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی کرپٹ ملازمین کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...