ایرانی وزیر خارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جاپانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے اسلام آباد معاہدے پر عمل درآمد کو لازمی قرار دے دیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ جون 2026 کے اسلام آباد معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہے، امریکا کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنا موجودہ کشیدگی کی براہِ راست وجہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر عملدرآمد ہی معمول کے حالات کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق تہران اور مسقط آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت کے لیے عملی طریقہ کار طے کرنے پر مشاورت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...