سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرار داد منظور کر لی گئی۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے، سندھ حکومت لیوی ٹیکس ختم نہیں کر سکتی، وفاقی حکومت سے مطالبہ کر سکتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے لیوی ٹیکس ختم کیا جائے، سندھ اسمبلی نے قراداد منظور کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments