ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) پیر جو گوٹھ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد مزدور تھے اور چاول کی فصل کاٹ کر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments