تبدیلیوں پر حیرت ہوئی لیکن پی سی بی کے فیصلے تسلیم کرتا ہوں: بابر اعظم

برمنگھم: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم میں حالیہ تبدیلیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پی سی بی نے سوچ سمجھ کر کیے ہوں گے، تاہم تبدیلیوں کی وجوہات بورڈ ہی بہتر طور پر بتا سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ تبدیلیوں پر مجھے بھی حیرت ہوئی، مجھے بھی بعد میں اس بارے میں علم ہوا، لیکن پی سی بی کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں۔ نتائج اچھے نہ ہوں تو ٹیم میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

قومی ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی ذمہ داری لینی پڑتی ہے، مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ ایجبسٹن گراؤنڈ میرے لیے لکی رہا ہے، امید ہے یہاں اچھی پرفارمنس دوں گا۔

بابراعظم نے کہا کہ بطور ٹیم ہم آخری میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے اور تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے، انہیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو باتیں ہوتی ہیں، تاہم اگر کارکردگی کی بات کی جائے تو آخری سیریز میں میں مین آف دی سیریز تھا۔ مشکل کوئی نہیں، نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں ثابت کریں۔

ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ضروری ہے، پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے یقیناً کچھ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ بورڈ سے پوچھا جائے تو وہ تبدیلیوں کی وجوہات زیادہ بہتر طریقے سے بتا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...