بہاولنگر: ناراض بیوی کو منانے سسرال آئے نوجوان نے ساس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک نمبر 315 ایچ آر مروٹ کے قریب اپنی ناراض بیوی کو منانے کیلئے سسرالیوں کے گھر آئے نوجوان نے ساس کا گلا کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق روٹھی بیوی کو منانے آئے نوجوان کا سسرال میں جھگڑا ہوا، جس پر اس نے ساس کو قتل کر ڈالا، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کنیزاں بی بی کے بیٹے کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم فرار ہے، جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...