برطانیہ سمیت بارہ ممالک کا اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ سمیت بارہ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانس، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سپین، سویڈن بھی شامل ہے، مشترکہ بیان میں کہا گیا مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے دار العوام میں خطاب کرتے ہوئے کہا تعمیراتی کاموں میں اسرائیلی قابضین کی مدد کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں ہوں گی، اسرائیل مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر فوری روکے، سیز فائر کے باوجود 1200 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا، غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا مغربی کنارے کی صورتحال کشیدہ ہو چکی، انتہا پسند آباد کاروں کے فلسطینیوں پر تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی کہنا تھا کہ مغربی کنارے کی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کرنیوالا کوئی اقدام نہیں چاہتے، امریکا مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر برطانیہ کی پابندی میں شامل نہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...