امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور چند دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ اقدام ایران کی معیشت کو مزید عالمی سطح پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکا کی جانب سے اعلان کردہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت کئے گئے اس تازہ اقدام میں ان تمام ایرانی فضائی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اس سے قبل امریکی پابندیوں کی زد میں نہیں آئی تھیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایرانی حکومت کو مالی سہارا فراہم کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو اب بھی ماہان ایئر کی حمایت کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...