27 ستمبر کا احتجاج اٹل، فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج اٹل ہے، احتجاج کے معاملے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، ہم نے واضح کیا ہے کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے قیام کا مسئلہ سنجیدہ اور عوامی ہے، وزیراعظم کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...