پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں شروع ہوگا
برمنگھم: (دنیا نیوز) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں شاہین وائٹ واش سے بچنے اور سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج تیسرے ٹیسٹ میچ میں میدان میں اترے گی۔
برمنگھم کی سرزمین پر پاکستان آج تک ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا، انگلینڈ کو سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان وائٹ واش سے بچنے کیلئے پرعزم ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایجبسٹن گراؤنڈ کو لکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہوں، لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیرانی ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نتائج اچھے نہ ہوں تو تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں، بورڈ نے جو بھی فیصلہ کیا ہے، وہ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments