مسلم لیگ ن صوبوں کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، مریم نواز

لندن: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن ایک پیج پر ہے، پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، پارٹی اپنی جگہ موجود ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے لندن میں موجود تھیں، گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد مریم نواز لندن میں اپنی رہائشگاہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز کی لندن سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی ہوئی، جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے اندرونی معاملات اور صوبوں کے حوالے سے پارٹی مؤقف واضح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...