امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا ہے کہ کینیڈین حکومت اور صوبے امریکی چھوٹے کسانوں اور کمپنیوں کو سرکاری خریداری کی منڈیوں تک رسائی نہیں دیتے، جبکہ کینیڈا کو امریکی سرکاری خریداری کی وسیع منڈی تک رسائی حاصل ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسے کینیڈین تجارتی سکیم قرار دیتے ہوئے امریکی جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی ہے کہ کینیڈین مصنوعات کو ملٹی پل ایوارڈ شیڈولز سے ہٹانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں جب تک امریکی کسانوں اور کمپنیوں کے لئے مکمل اور منصفانہ برابری بحال نہیں ہوتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...